اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار ودیوت جموال اپنی غیر معمولی جسمانی طاقت، کڑی ٹریننگ اور ایکشن سے بھرپور اداکاری کے باعث خاص پہچان رکھتے ہیں۔ وہ برسوں سے اپنے فن اور جسمانی نظم و ضبط کے ذریعے شائقین کو متاثر کرتے آ رہے ہیں۔ کم ہی لوگ اس بات سے واقف ہیں کہ وہ فلموں میں زیادہ تر خطرناک ایکشن مناظر خود ہی انجام دیتے ہیں۔ودیوت جموال کی فٹنس کا ایک اہم پہلو قدیم بھارتی مارشل آرٹ کلاری پایتو ہے، جس کا تعلق ریاست کیرالہ سے ہے۔ اس فن میں یوگا سے مشابہ اسٹریچنگ، جانوروں کی حرکات اور طاقت و توازن پر مبنی مشقیں شامل ہوتی ہیں، جو جسم اور ذہن کے درمیان مضبوط ہم آہنگی پیدا کرتی ہیں۔
حال ہی میں ودیوت جموال نے اپنی ایک انوکھی روحانی اور جسمانی مشق کا انکشاف کیا۔ ان کے مطابق وہ ہر سال ایک مرتبہ یوگ کی ایک خاص مشق ’’سہج‘‘ انجام دیتے ہیں، جس کے تحت وہ فطرت کے ساتھ گہرا ربط قائم کرنے کے لیے انتہائی سخت طریقہ اپناتے ہیں، جس میں درخت پر چڑھنا اور خود کو برف میں دفن کرنا شامل ہے۔ہفتے کے روز اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہیں غیر معمولی مہارت کے ساتھ درخت پر چڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ منظر دیکھنے والوں کو ٹارزن کی یاد دلاتا ہے، تاہم سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اس بات پر مرکوز رہی کہ وہ یہ مشق مکمل برہنہ حالت میں انجام دے رہے تھے۔ویڈیو کے ساتھ دیے گئے پیغام میں ودیوت جموال نے لکھا کہ ایک کلاری پایتو کے طالب علم کے طور پر وہ سال میں ایک بار سہج کے تحت یہ یوگ مشق کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سائنسی اعتبار سے یہ عمل جسم کے متعدد نیورو ریسیپٹرز اور پروپریو ریسیپٹرز کو متحرک کرتا ہے، جس سے توازن، ہم آہنگی اور جسمانی شعور میں اضافہ ہوتا ہے۔اداکار کے مطابق اس مشق کے نتیجے میں نہ صرف ذہنی یکسوئی حاصل ہوتی ہے بلکہ انسان کو اندرونی استحکام اور خود آگہی کا گہرا احساس بھی نصیب ہوتا ہے۔
View this post on Instagram















































