منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ٹائی ٹینک کی تباہی سے محفوظ رہ جانے والا بسکٹ ریکارڈ قیمت میں فروخت

datetime 26  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) انگلینڈ میں ہونے والی ایک تقریب میں ٹائی ٹینک حادثے میں محفوظ رہنے والا بسکٹ 15000 پاﺅنڈز میں فروخت ہو گیاہے۔ ٹائی یٹنک کے اس بسکٹ کو ”سب سے قیمتی بسکٹ“ کا نام دیا گیا ہے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق یہ بسکٹ گریس کے ایک مقامی کلیکٹر سے لایا گیا تھا اور ہنری الڈریج اور اسکے بیٹے نے اس تقریب میں اپنی امید سے5000 زیادہ پاﺅنڈز میں فروخت کیا ہے۔ الڈریج کا کہنا تھا کہ یہ بسکٹ بہت قیمتی ہے،انہوں نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ کس لائف بوٹ سے آیا ہے مگر ان کے علم میں ٹائی ٹینک کے علاوہ کوئی اور لائف بوٹس نہیں ہیں۔ سلیپرز ایند بیکرز ’پائلٹ‘ بسکٹ 1912 میں ڈوبنے والے ٹائی ٹینک حادثہ میں محفوظ رہنےوالا بسکٹ ہے جسے ایک مسافر نے لائف بوٹ میں حفاظت سے رکھا تھا۔ الڈریج کے مطابق مسافر نے بسکٹ کو کوڈک فوٹوگراف کے لفافے میں رکھا تھا اور اس کے اوپر ایک نوٹ” 1912 اپریل ٹائی ٹینک لائف بوٹ، پائلٹ بسکٹ “ لکھ دیا تھا۔الڈریج نے مزید کہا کہ یہ ایک حیران کن بات ہے کہ سمندر میں ہوئے اتنے بڑے حادثے میں جس کی قیمت 1500 جانیں تھی،یہ بسکٹ محفوظ رہا۔کچھ سال پہلے شاکلٹون کی مہم نے ایک بسکٹ 3000 پاﺅنڈز میں فروخت کیا اور لوسٹینیا کا ایک بسکٹ آزادی کے نشان کے طور پر آئرلینڈ کے عجائب گھر میں محفوظ ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ٹائی ٹینک جہازکی ایک اور قیمتی چیز ”لوینگ کپ“ ہے جو کارپتھیا کے کپٹن کو ٹائی ٹینک حادثے میں ڈوبنے والوں کی مدد کرنے پر دیا گیا تھا۔ یہ کپ 129000 پا?نڈز میں فروخت ہوا ہے۔ اس کپ کو تیسری سب سے قیمتی چیز قرار دیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ ایک ’آئس برگ‘ کی تصویر جس سے ٹکرا کر کبھی نہ ڈوبنے والا سمندری جہاز ٹائی ٹینک ڈوب گیا تھا، بھی فروخت ہوئی جو ایک مسافر نے آئس برگ کے پاس سے گزرتے وقت بنائی تھی۔ یہ تصویری شاہکار 21000 پاﺅنڈز میں فروخت ہوا ہے۔ٹائی ٹینک جہاز اپریل 1912 میں اپنے پہلے سمندری سفر سا?تھمپٹن سے نیوےارک کے لیے روانہ ہوا تھا۔ 14 اپریل 1912 کو یہ کبھی نا ڈوبنے والا سمندری جہاز ایک آئس برگ سے ٹکرا کر ڈوب گیا۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…