بدھ‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2026 

فیفا ورلڈکپ 2026 کیلیے فیفا اور ٹک ٹاک کے درمیان تاریخی معاہدہ

datetime 9  جنوری‬‮  2026 |

زیور خ (این این آئی)فیفا نے فٹبال ورلڈ کپ 2026 کی تاریخ میں پہلی بار کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو ویڈیو مواد کے لیے ‘ترجیحی پلیٹ فارم’ قرار دے دیا ہے۔فیفا اور ٹک ٹاک کے درمیان نئے معاہدے کے مطابق ٹک ٹاک کریئیٹرز کو 48 ٹیموں پر مشتمل ورلڈ کپ کے دوران خصوصی رسائی دی جائے گی۔یہ ٹورنامنٹ 11 جون سے 19 جولائی تک منعقد ہوگا اور اس کی میزبانی امریکا، میکسیکو اور کینیڈا مشترکہ طور پر کریں گے۔میچز 16 شہروں میں کھیلے جائیں گے جن میں 11 امریکی، تین میکسیکن اور دو کینیڈین شہر شامل ہیں۔

فیفا کے مطابق ورلڈ کپ کے براڈکاسٹ رائٹس رکھنے والے ادارے ٹک ٹاک ایپ پر ایک مخصوص ہب کے ذریعے 104 میچز کے منتخب حصے لائیو اسٹریم کر سکیں گے۔اس کے علاوہ مختلف کریئیٹرز کو فیفا کے تاریخی آرکائیول فوٹیج کو استعمال کرنے اور اس پر نیا مواد تیار کرنے کا موقع بھی دیا جائے گا تاہم فیفا نے معاہدے کی مالی تفصیلات، بولی کے عمل یا یہ واضح نہیں کیا کہ لائیو اسٹریم میں کون سا مواد دکھایا جائے گا، خاص طور پر ایسے ٹورنامنٹ میں جہاں تجارتی شراکت داروں کے حقوق سخت شرائط کے تحت محفوظ ہوتے ہیں۔اس سے قبل 2022 میں قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ میں یوٹیوب کو محدود نوعیت کی شراکت داری حاصل تھی۔واضح رہے کہ میزبان ملک امریکا میں ٹک ٹاک کے صارفین کی تعداد 170 ملین سے زائد ہے۔



کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…