ہفتہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2026 

عابدہ پروین کے انتقال کی خبروں پر انکی بیٹی کا ردعمل آ گیا

datetime 9  جنوری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا پر مشہور گلوکارہ عابدہ پروین کے انتقال سے متعلق پھیلنے والی خبریں غلط اور بے بنیاد ثابت ہوئیں۔ عابدہ پروین کی صاحبزادی نے ان افواہوں کی دوٹوک الفاظ میں تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان کی والدہ مکمل طور پر خیریت سے ہیں اور صحت مند زندگی گزار رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عابدہ پروین کی بیٹی نے وضاحت کی کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جمعرات کے روز لاہور کے علاقے دلگران چوک میں ایک خاتون کا انتقال ہوا تھا، جن کا نام عابدہ پروین تھا، اسی مماثلت کی بنیاد پر غلط خبر کو پھیلا دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کی والدہ کے انتقال سے متعلق تمام اطلاعات سراسر جھوٹی ہیں اور ایسی افواہیں پھیلا کر عوام اور مداحوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔ عابدہ پروین کی بیٹی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صرف قابلِ اعتماد اور مستند ذرائع سے حاصل ہونے والی خبروں پر یقین کریں اور غیر مصدقہ معلومات آگے شیئر کرنے سے گریز کریں۔

ان جھوٹی خبروں کے باعث پاکستان سمیت بیرونِ ملک بھی عابدہ پروین کے مداحوں میں شدید تشویش پائی گئی۔ خاندانی ذرائع نے میڈیا اور عوام سے درخواست کی ہے کہ بغیر تصدیق کے کسی خبر کو نشر یا پھیلایا نہ جائے اور فنکارہ کے ساتھ ساتھ ان کے اہلِ خانہ کی نجی زندگی کا احترام کیا جائے۔

واضح رہے کہ عابدہ پروین کو پاکستان کی صفِ اول کی عظیم گلوکاراؤں میں شمار کیا جاتا ہے اور دنیا بھر میں ان کے کروڑوں چاہنے والے موجود ہیں۔ اہلِ خانہ نے مداحوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ عابدہ پروین مکمل طور پر محفوظ اور خیریت سے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…