اسلام آباد(نیوز ڈیسک )جامعہ کراچی کے سینٹرآف ایکسلینس فارویمن اسٹڈیز کی ڈائریکٹروچیئر مین شعبہ سماجی بہبود پروفیسر ڈاکٹر نسرین اسلم شاہ نے کہا کہپاکستان میں ہزار میں58 بچے موت کا شکار ہوجاتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ سماجی بہبود کے زیر اہتمام ”بڑھتی ہوئی آبادی اور اس کے مسائل اور فیملی پلاننگ کا پاکستان میں رجحان “ پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہر منٹ کے دوران 8بچے پیدا ہوتے ہیںاور ایک رپورٹ کے مطابق ہزار میںسے 58 بچے ناقص طبی سہولیات کے باعث اموات کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اگر یہی شرح بدستور رہی تو 2050ئ تک پاکستان کی ا?بادی 40کروڑ سے تجاوزکر جائیگی۔