جمعرات‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2026 

میئر نیویارک ظہران ممدانی پاکستانی خاتون سے مل کر آبدیدہ ہوگئے

datetime 2  جنوری‬‮  2026 |

نیویارک (این این آئی)میئر نیویارک ظہران ممدانی شہریوں سے ملاقات کے دوران ایک پاکستانی خاتون سے مل کر آبدیدہ ہوگئے۔ظہران ممدانی میئر منتخب ہونے کے بعد نیویارک کے 142 شہریوں سے ملاقات کی اور ان کی پریشانیاں اور شہر کے لیے ان کی تجاویز سنیں۔اسی ملاقات میں ایک پاکستانی خاتون نے بھی ان سے ملاقات کی، خاتون نے ظہران ممدانی سے کہا کہ ان کی انگریزی اچھی نہیں ہے اس لیے وہ کچھ لکھ کر لائیں ہیں، اس کے بعد انہوں نے ظہران ممدانی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ایک ایسی دنیا میں جہاں لوگ متحد نہیں ہیں انہیں لوگوں میں نرم دلی پیدا کی۔

خاتون نے بتایا کہ ان کا نام ثمینہ ہے اور ان کا تعلق پاکستان سے ہے، انہوں نے ظہران ممدانی سے پوچھا کہ کیا انہیں اردو آتی ہے جس پر ظہران ممدانی نے کہا کہ انہیں اردو آتی ہے، وہ اردو پڑھ تو نہیں سکتے لیکن بول سکتے ہیں۔ظہران ممدانی نے خاتون سے پوچھا پاکستان میں ان کا تعلق کہاں سے جس پر انہوں نے کہا کہ ان کا تعلق لاہور سے ہے۔ یہ سن کر ظہران ممدانی نے کہا کہ لاہور بہت خوبصورت شہر ہے اور وہ بھی ایک مرتبہ لاہور جاچکے ہیں۔خاتون نے ظہران ممدانی سے کہا کہ نیویارک بہت خوبصورت شہر ہے، یہاں کی عمارتیں بہت خوبصورت ہیں لیکن آپ نے آکر لوگوں کے دل بدل دیے ہیں، آپ کی آنکھوں میں جو سچائی ہے وہ کسی سے چھپ نہیں سکتی۔

خاتون کی یہ بات سن کر ظہران ممدانی آبدیدہ ہوگئے۔خیال رہے کہ ظہران ممدانی نیویارک کے پہلے مسلمان میئر بننے کے ساتھ ایک صدی میں کم عمر ترین میئر بھی بن گئے ہیں۔ظہران ممدانی نے گزشتہ روز نیویارک میئر کے عہدے کا حلف اٹھایا، سٹی ہال میں منعقدہ تقریب میں ممدانی نے اپنے دادا، دادی کے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر حلف اٹھایا۔شہر کے پہلے مسلم میئر ظہران ممدانی نے خطاب میں کہا کہ آج سے نئے عہد کا آغاز ہوگیا، اگر آپ نیو یارک کے شہری ہیں تو میں بلاتفریق آپ کا میئر ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…