اسلام آبا د(این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نئے سیزن میں دو نئی ٹیموں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی ابتدائی قیمت 100 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔پی ایس ایل کے ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق دو نئی ٹیموں اور بولی کا معاملہ فائنل ہوچکا، اس کے لیے 10 خواہش مند اپنی بولیاں دیں گے۔
ذرائع کے مطابق نیلامی کی تقریب کو یادگار بنانے کیلئے تقریب منعقد کی جائے گی جس میں معروف گلوکار راحت فتح علی خان پرفارم کریں گے اور یہ تقریب 8 جنوری کو اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اسلام اذباد میں ہونے والی بولی کی تقریب میں دو نئی ٹیموں کو شامل کرنے کا باضابطہ اعلان بھی کیا جائے گا۔















































