جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

نادرا میں فَیس بائیومیٹرک تصدیقی سہولت کا آغاز

datetime 31  دسمبر‬‮  2025 |

فچہرے کی شناخت پر مبنی بائیومیٹرک تصدیقی سہولت کا آغاز کر دیا گیا ، پاک آئی موبائل ایپ پر بھی چہرے کی شناخت سے بائیومیٹرک تصدیق کی سہولت دی گئی ہے، نادرا اعلامیہ
اسلام آباد(این این آئی)نادرا کی جانب سے چہرے کی شناخت پر مبنی بائیومیٹرک تصدیقی سہولت کا آغاز کر دیا گیا ہے جس سے بزرگوں یا طبی مسائل کے باعث شہریوں کو فنگرپرنٹس کی تصدیق میں دشواری کا مسئلہ ختم ہوگیا۔نادرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی ہدایت پر نادرا نے کئی اقدامات کیے ہیں، قومی شناختی کارڈ قوانین میں ترمیم کے ذریعے بائیومیٹرک کی تعریف وسیع کردی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ چہرے کی شناخت پر مبنی بائیومیٹرک تصدیقی سہولت کا آغاز کر دیا گیا ہے، پاک آئی موبائل ایپ پر بھی چہرے کی شناخت سے بائیومیٹرک تصدیق کی سہولت دی گئی ہے، 20 جنوری سے نادرا مراکز میں چہرے کی شناخت پر مبنی بائیومیٹرک تصدیقی سرٹیفکیٹ کا اجرا ہوگا۔نادرا کے مطابق شہری ضرورت پڑنے پر معمولی فیس کے عوض سرٹیفکیٹ حاصل کرسکیں گے، فنگر پرنٹس کی تصدیق نہ ہونے پر شہری قریبی نادرا رجسٹریشن مرکز جائے گا، چہرے کی شناخت کی کارروائی مکمل ہونے پر نادرا ایک سرٹیفکیٹ جاری کرے گا، اس پر تصویر، شناختی کارڈ نمبر، نام، ولدیت، منفرد ٹریکنگ آئی ڈی اور کیو آر کوڈ ہوگا، یہ سرٹیفکیٹ 7 دن کے لیے قابلِ استعمال ہوگا۔اعلامیے کے مطابق نادرا اس نظام کے نفاذ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، متعلقہ سرکاری و نجی اداروں سے ضروری اقدامات کی درخواست کردی گئی ہے، 20 جنوری کے بعد اس سہولت کی دستیابی سے متعلق شکایت پر متعلقہ ادارے یا محکمے کو شکایت کریں، ڈیجیٹل آئی ڈی کے اجرا کے بعد یہ سہولت پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر بھی دستیاب ہو گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…