اسلام آ باد (نیوز ڈیسک)یکم جنوری 2026 سے عوام کو پیٹرول پمپوں پر نمایاں ریلیف ملنے کی توقع کی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں واضح کمی کے پیشِ نظر حکومت نے آئندہ پندرہ دن کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ کم کرنے کی ابتدائی تیاری مکمل کر لی ہے۔حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر تقریباً 10 روپے 60 پیسے تک کمی کا امکان ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 8 روپے 59 پیسے فی لیٹر سستا ہو سکتا ہے۔ اسی طرح مٹی کے تیل کے نرخوں میں 8 روپے 92 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل میں 6 روپے 62 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔
اگر یہ سفارشات منظور ہو جاتی ہیں تو پیٹرول کی موجودہ قیمت 263 روپے 45 پیسے سے کم ہو کر لگ بھگ 252 روپے 85 پیسے فی لیٹر رہ جائے گی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 265 روپے 65 پیسے سے گھٹ کر تقریباً 257 روپے 06 پیسے فی لیٹر تک آ سکتا ہے۔اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت 180 روپے 54 پیسے کے مقابلے میں کم ہو کر تقریباً 171 روپے 62 پیسے فی لیٹر ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔















































