بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

ثانیہ اشفاق کی طلاق کے بعد عماد وسیم اور انکی مبینہ گرل فرینڈ کو سخت وارننگ

datetime 31  دسمبر‬‮  2025 |

ِکراچی (این این آئی)ثانیہ اشفاق نے اپنے سابق شوہر اور کرکٹر عماد وسیم اور ان کی مبینہ گرل فرینڈ نائلہ راجہ کو سخت قانونی وارننگ دے دی۔سوشل میڈیا شخصیت ثانیہ اشفاق نے عماد وسیم کی جانب سے طلاق کے اعلان کے بعد ایک پیغام میں کہا تھا کہ ان کا گھر تب برباد ہوا جب عماد اور ان کے ازدواجی زندگی میں تیسری شخصیت کی انٹری ہوئی۔عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کے طلاق کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے نائلہ راجہ کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا تھا۔

بہت سے لوگوں نے انسٹاگرام پر اپنے تبصروں میں نائلہ سے مطالبہ کیا کہ وہ واضح طور پر بتائیں کہ یہ سب الزامات غلط ہیں یا ثبوت پیش کریں۔ان تبصروں کے جواب میں نائلہ راجہ نے ایک طویل پیغام لکھا جس میں انہوں نے ثانیہ اشفاق کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی شخص واقعی ثبوت رکھتا ہے تو اسے مناسب قانونی محکموں میں پیش کرنا چاہیے۔ نائلہ نے وضاحت کی کہ بدنامی صرف جھوٹے اور نقصان پہنچانے والے دعوں پر لاگو ہوتی ہے اور اگر کوئی اصل ثبوت پیش کرنا چاہتا ہے تو کوئی بھی اسے روک نہیں سکتا۔ انہوں نے لوگوں کو الزام تراشی میں مشغول ہونے کے بجائے قانونی راستہ اختیار کرنے کا کہا۔اب ثانیہ اشفاق نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں واضح کیا کہ ثبوت عدالتوں اور مجاز اداروں میں پیش کیے جائیں، سوشل میڈیا پر اشتہار کی طرح نہیں۔

انصاف مناسب قانونی عمل سے ملتا ہے، وائرل ہونے سے نہیں۔ جو بھی کسی غمگین فریق کو بدنام یا اکسانے کی کوشش کرے گا اسے قانون کے مطابق سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔سماجی رابطوں پر صارفین اس معاملے میں ثانیہ اشفاق کے حق میں آ رہے ہیں، ان کی حمایت کرتے ہوئے دعائیں اور نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔ کچھ صارفین نے کہا کہ ایسے افراد کے خلاف سخت قوانین ہونے چاہئیں جو شادی شدہ مردوں کے گھروں میں مداخلت کرتے ہیں۔یہ معاملہ اب عدالتی کارروائی کی شکل اختیار کر رہا ہے اور ثانیہ اشفاق نے واضح کیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا کی بجائے قانونی راستہ اختیار کریں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…