جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

شفقت امانت علی اور ریشم کے نئے گانے میں بولڈ رومانوی مناظر پر صارفین آگ بگولہ

datetime 31  دسمبر‬‮  2025 |

لاہور(این این آئی)معروف پاکستانی کلاسیکل، غزل اور پلے بیک سنگر شفقت امانت علی اور ریشم کے آنے والے رومانوی گانے کے ٹیزر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی۔شفقت امانت علی ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، مگر اس بار وجہ ان کی آواز نہیں بلکہ ان کے آنے والے گانے کی ویڈیو ہے۔ شفقت امانت علی اپنے شاندار گانوں مِتوا، خماج، اکھیاں، جیا نہ جائے اور تیری جھکی نظر کے باعث ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی بیپناہ مقبول ہیں۔حال ہی میں ان کی برائیڈل کوٹیور ویک میں پرفارمنس کے باعث بھی خوب سراہا گیا، جہاں انہوں نے اپنا مقبول گانا آنکھوں کے ساگر پیش کیا، اب وہ لیجنڈری گلوکار مہدی حسن کی مشہور غزل پہلی سی محبت کا کور ورژن ریلیز کرنے جا رہے ہیں۔

اس گانے کی موسیقی سہیل کیز نے ترتیب دی ہے جبکہ کمپوزیشن خود شفقت امانت علی کی ہے۔اس رومانوی گانے کی ویڈیو میں شفقت امانت علی کے ساتھ پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم جلوہ گر ہیں،، حال ہی میں ریشم نے اس گانے کا ٹیزر سوشل میڈیا پر شیئر کیا، جس کے بعد ایک نئی بحث نے جنم لے لیا۔ٹیزر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شفقت امانت علی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، کئی مداحوں نے اس بات پر ناراضی ظاہر کی کہ شفقت امانت علی نے خود ویڈیو میں ہیرو کا کردار ادا کیا اور رومانوی مناظر فلمائے۔تاہم کچھ صارفین نے اس تنقید کو غیر ضروری بھی قرار دیا اور کہا کہ فن کی کوئی عمر نہیں ہوتی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…