دبئی (نیوزڈیسک) کرکٹ کی تاریخ میں کئی ریکارڈز بنتے اور ٹوٹتے ہیں اور کئی انوکھے واقعات بھی رونماءہو چکے ہیں جنہیں آج تک یاد کیا جاتا ہے ،اب اس فہرست میں ایک اور واقعہ بھی شامل ہو گیا ہے جو دبئی میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ میں اس وقت پیش آیا جب یونس خان انگلش بلے باز کی جانب سے کھیلی گئی شاٹ پر چوکا روکنے کیلئے باو¿نڈری کی جانب بھاگے۔ یونس خان چوکا روکنے میں تو کامیاب نہ ہو سکے تاہم یہ دیکھ کر حیران ضرور ہوئے کہ وہ جس گیند کے پیچھے بھاگ رہے ہیں اس کے بالکل قریب باو¿نڈری کے اندر ایک اور گیند پڑی ہے۔ عموماً کسی بھی میچ کے دوران باو¿نڈری کے اندر یا باہر کوئی دوسری گیند موجود نہیں ہوتی اور اگر کسی وجہ سے امپائرز کو گیند تبدیل یا پھر نئی گیند لینی پڑے تو اس کیلئے بھی پہلے کال دی جاتی ہے اور پھر ایک شخص گیند سے بھرا ڈبہ لے کر امپائرز کی جانب دوڑتا ہے۔ یونس خان خود تو حیران ہوئے ہی لیکن اس کے ساتھ ہی شائقین، کمنٹیٹرز اور امپائرز بھی حیران ہوئے کہ آخر باو¿نڈری کے اندر دوسرے گیند کا کیا کام؟ یہ واقعہ ابھی تک معمہ ہی ہے تاہم اس کی وضاحت ضروری ہے کیونکہ کھلاڑیوں کیساتھ ساتھ شائقین بھی یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آخر باو¿نڈری کے اندر دوسری گیند آئی کہاں سے تھی۔
پاک انگلینڈ میچ میں باﺅنڈر ی کے اندر دوسری گیندنے سب کو حیران کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سوزوکی کلٹس 2026 کی قیمتوں کے اعلان نے خریداروں کو حیران کر دیا
-
حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کو بڑا ریلیف دیدیا
-
پاکستان میں سوزوکی کمپنی کے سال 2026 کے نئے ماڈلز، تازہ قیمتوں کا اعلان
-
بھاری چالان سے پریشان شہریوںکے لیے خوشخبری
-
وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں
-
27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
-
پاکستان تحریک انصاف نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا
-
پنجاب پراپرٹی آنرشپ آرڈیننس کی لاہور ہائیکورٹ سے معطلی پر مریم نواز کا سخت ردعمل
-
26 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ، ایک سال میں قیمت 2 لاکھ روپے سے زائد بڑھ گئی
-
سرگودھا میں محبت کی انوکھی داستان نے 22 سالہ گھریلو ملازمہ جیل پہنچ گئی
-
نجکاری کے بعد پی آئی اے کی نئے نام اور لوگو کے حوالے سے بڑی خبر
-
پنجاب حکومت کا عوام کیلئے تحفہ، نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال تیار
-
کسانوں کو 10 لاکھ روپے تک قرض کی سہولت کیلئے ڈیجیٹل ایپ ذرخیزی متعارف















































