جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

رجب بٹ پر تشدد کے خلاف اہلیہ کا بڑا مطالبہ سامنے آ گیا

datetime 30  دسمبر‬‮  2025 |

کراچی(این این آئی)پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے ساتھ کراچی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے بعد ان کی اہلیہ ایمان رجب سامنے آ گئیں۔رجب بٹ پر کراچی کی ایک عدالت میں پیشی کے دوران وکلا کے ایک گروپ نے مبینہ طور پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے، واقعے کے بعد رجب بٹ کی اہلیہ ایمان رجب نے انسٹاگرام کے ذریعے اپنے شوہر کے حق میں ایک مختصر بیان جاری کیا، انہوں نے لکھا کہ انصاف مانگنا انتشار نہیں ہے، ہم قانون اور آئین کے تحت جوابدہی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ رجب بٹ کیلئے انصاف اور پاکستان کے قانون کے احترام کی اشد ضرورت ہے، یہ بیان اس واقعے کے فوری بعد سامنے آیا جس میں رجب بٹ شدید زخمی ہوئے، ویڈیوز میں ان کے منہ اور جبڑے پر خون کے نشانات واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق رجب بٹ عدالت میں عبوری ضمانت کی مدت ختم ہونے کے سلسلے میں پیش ہوئے تھے، یہ مقدمہ وکیل ریاض سولنگی کی جانب سے دائر کیا گیا تھا۔رجب بٹ کے وکیل میاں علی اشفاق نے واقعے پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے مکل پر کراچی سٹی کورٹ کے احاطے میں کچھ وکلا نے مبینہ طور پر بے رحمی سے حملہ کیا، انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکانٹ پر لکھا کہ متعدد بار روکنے کی درخواست کے باوجود تشدد جاری رکھا گیا جسے انہوں نے وکلا کی غیر پیشہ ورانہ حرکت قرار دیا، تاہم اس واقعے پر اب تک رجب بٹ کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…