پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

سنیل شیٹی نے 40 کروڑ کی آفر ٹھکراکر مثال قائم کردی

datetime 29  دسمبر‬‮  2025 |

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے معروف اداکار سنیل شیٹی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ایک تمباکو برانڈ کی تشہیر کے لیے ملنے والی 40 کروڑ روپے کی بھاری پیشکش مسترد کر دی تھی۔64 سالہ سنیل شیٹی جو اب نانا بھی بن چکے ہیں آج بھی اپنی شاندار فٹنس اور مضبوط شخصیت کے باعث نوجوانوں کے لیے ایک مثال سمجھے جاتے ہیں۔ حالیہ انٹرویو میں اداکار نے بتایا کہ انہیں یہ آفر اس وقت کی گئی تھی تاہم انہوں نے واضح طور پر انکار کردیا۔سنیل شیٹی کا کہنا تھا کہ وہ خود کو نوجوان نسل کے لیے ایک رول ماڈل سمجھتے ہیں، اس لیے کسی ایسی چیز سے وابستہ ہونا ممکن نہیں جس پر انہیں ذاتی طور پر یقین نہ ہو۔ ان کے مطابق انہوں نے کبھی پیسے کی خاطر اپنی اقدار یا اپنے بچوں کے نام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔

اداکار نے مزید کہا کہ اگرچہ وہ آج کل فلموں اور باکس آفس پر پہلے کی طرح متحرک نہیں ہیں لیکن اس کے باوجود 17 اور 18 سال کے نوجوان آج بھی انہیں اپنا آئیڈیل مانتے ہیں، جو ان کے لیے سب سے بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ والد کی طویل علالت اور پھر انتقال کے باعث انہوں نے ایک عرصے کے لیے اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جس دن ان کے والد کا انتقال ہوا، اسی دن انہیں دوبارہ فلمی دنیا میں واپسی کی پیشکش بھی موصول ہوئی۔سنیل شیٹی کے مطابق عالمی وبا کے بعد انہوں نے خود پر خاص توجہ دی، جس کے نتیجے میں مالی استحکام نے ان کی زندگی میں ذہنی سکون اور اعتماد پیدا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا اور مداحوں کی مسلسل محبت نے انہیں اس احساس سے بچائے رکھا کہ وہ باکس آفس کی دوڑ سے باہر ہو چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…