اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ چھ دن بعد ختم ہو گیا ہے۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی اور مقامی منڈیوں میں قیمتی دھاتوں کے نرخ اپنی بلند ترین سطح سے نیچے آ گئے ہیں۔ ہفتے کے روز سونے کی قیمت پہلی مرتبہ تقریباً پانچ لاکھ روپے فی تولہ کے قریب پہنچی تھی جبکہ چاندی کی قیمت بھی آٹھ ہزار روپے فی تولہ سے تجاوز کر گئی تھی۔
ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پیر کو مقامی صرافہ بازار میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 500 روپے کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 70 ہزار 162 روپے ہو گئی۔ اسی طرح دس گرام سونا 4 ہزار 715 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 3 ہزار 88 روپے پر آ گیا۔















































