نئی دہلی(نیوزڈیسک)پاکستان کی شاندارکامیابی کے بعد بھارت کے دل میں بھی خواہش مچلنے لگی،پاکستانی خاتون پائلٹس نے تو لڑاکا طیارے اڑاکر دنیا میں خوب نام کمایا اب بھارتی حکومت نے خواتین کو لڑاکا طیارے اڑانے اور جنگی مشنوں میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے، بھارتی وزارت دفاع کے مطابق ہوا بازی کے دیگر شعبوں میں خواتین کی کارکردگی کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔یہ پہلا موقع ہو گا کہ بھارت میں خواتین لڑاکا طیارے اڑا پائیں گی۔ بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرانسپورٹ طیارے اور ہیلی کاپٹر اڑانے میں خواتین پائلٹس کی کارکردگی ان کے مرد ساتھیوں جیسی دیکھی گئی ہے، جس کی بنیاد پر انہیں لڑاکا طیارے اڑانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہےوزارت دفاع کے مطابق اگلے برس خواتین پائلٹس کی تربیت کا آغاز کر دیا جائے گا اور دو سن 2017ءمیں خواتین بھی لڑاکا طیاروں کے کاک پٹس میں دکھائی دیں گی۔بھارتی ایئر فورس کے متعدد شعبوں میں خواتین ہوا باز موجود ہیں، جن میں انتظامیہ، لاجسٹکس، موسمیات، نیویگیشن، تعلیم اور ایروناٹیکل انجینیئرنگ کے شعبے شامل ہیں، تاہم بھارت میں ابھی تک کسی خاتون کو لڑاکا طیارے اڑانے کی اجازت نہیں دی گئی۔دنیا کی سب سے بڑی افواج والے ممالک میں سے ایک بھارت میں وزارت دفاع کے اس فیصلے سے خواتین کے مسلح جنگی مشنوں میں کردار ادا کرنےکی راہ ہموار ہو گئی ہے۔نئی دہلی میں وزارت دفاع کے بیان کے مطابق کہ خواتین کے لیے جنگی مشنوں میں کردار ادا کرنےکی اجازت کے ساتھ اب بھارتی فضائیہ کے تمام شعبوں اور شاخوں میں خواتین کی شمولیت کی راہ کھل گئی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ جون 2017 تک خواتین لڑاکا طیاروں کے کاک پٹس میں ہوں گی، ”یہ قدم بھارتی خواتین کے عزم اور جدید اقوام کی مسلح افواج میں خواتین کے مو¿ثر کردار کی وجہ سے اٹھایا گیا ہے۔ملکی وزارت دفاع کے اس قدم سے اب صرف بھارتی فضائیہ ہی کے تمام شعبوں میں خواتین کی شمولیت کے راستے نہیں کھلے بلکہ مسلح افواج کی تمام شاخیں خواتین کے لیے کھل گئی ہیں اور اب وہ جنگی مشنوں سمیت کسی بھی شعبے میں ملازمت اختیار کر سکتی ہیں۔