اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

اداکارہ نادیہ خان کو بیٹے کےساتھ بھارتی گانے پر ڈانس کرنا مہنگا پڑگیا

datetime 27  دسمبر‬‮  2025 |

کراچی(این این آئی)پاکستان کی سینئر اداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان کو بیٹے کے ساتھ بھارتی گانے پر ڈانس کرنا مہنگا پڑ گیا۔نادیہ خان نے حال ہی میں اپنی فیملی کے ساتھ ایک مہندی کی تقریب میں شرکت کی۔اداکارہ نے مہندی میں نیلے رنگ کا خوبصورت جوڑا زیب تن کیا جبکہ ان کے بیٹے نے کالے رنگ کے لباس کا انتخاب کیا۔نادیہ خان نے اپنے سوشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ بھارتی گانے ”سینوریٹا”پر اپنے بیٹے کے ساتھ ڈانس کر رہی ہیں۔

ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، صارفین کی جانب سے نادیہ خان کی حب الوطنی پر سوالات اٹھائے جانے لگے۔صارفین نے ان پر دوہرے معیار کا الزام عائد کیا۔ کئی صارفین نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نادیہ خان جو اکثر ٹی وی پروگرامز میں قوم پرستی اور سخت موقف اختیار کرتی نظر آتی ہیں، وہ خود بھارتی گانے پر رقص کر رہی ہیں۔ ایک صارف نے تبصرہ کیاکہ یہ تو بھارتی گانا ہے آپ کی حب الوطنی کہاں گئی؟ جبکہ ایک اور نے لکھاکہ جو دوسروں کو لیکچر دیا کرتی تھیں، آج خود بھارتی گانے پر رقص کررہی ہیں۔ کچھ صارفین نے حالیہ علاقائی واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے بھی سوالات اٹھائے۔



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…