بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

بند کرو اسے، بند کرو، وسیم بادامی کے شو کے دوران کسی نے زبردستی احسن اقبال کی ویڈیو کال بند کروا دی

datetime 26  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)براہِ راست ٹی وی پروگرام کے دوران ایک غیر متوقع واقعہ پیش آیا جب نامعلوم شخص نے وفاقی وزیر احسن اقبال کی ویڈیو کال اچانک منقطع کروا دی۔ یہ واقعہ اے آر وائی نیوز پر اینکر وسیم بادامی کے لائیو شو کے دوران سامنے آیا۔احسن اقبال پروگرام میں پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کے موضوع پر گفتگو کر رہے تھے اور ویڈیو لنک کے ذریعے شریک تھے۔ تقریباً 11 بج کر 16 منٹ پر اچانک ایک شخص ان کے پاس آیا، جسے احسن اقبال نے بات کرتے ہوئے اوپر دیکھ کر محسوس کیا۔

اسی لمحے ایک آواز سنائی دی کہ “بند کرو، بند کرو اسے”، جس کے فوراً بعد اس شخص نے موبائل فون کی طرف ہاتھ بڑھایا۔ احسن اقبال نے گھبراہٹ میں فون اٹھایا اور ویڈیو کال ختم ہو گئی۔اس غیر معمولی صورتحال پر وسیم بادامی بھی حیران نظر آئے اور انہوں نے فوری طور پر سوال اٹھایا کہ آیا احسن اقبال اپنے گھر سے پروگرام میں شریک تھے یا کہیں اور سے۔ انہوں نے اپنی ٹیم کو ہدایت دی کہ معاملے کی جانچ کی جائے، جس کے بعد پروگرام کو وقفے پر لے جایا گیا۔تقریباً سات منٹ بعد نشریات دوبارہ شروع ہوئیں، تاہم اس وقت احسن اقبال کا ذکر نہیں کیا گیا اور پروگرام کے مہمان بھی تبدیل ہو چکے تھے۔ شو میں اب پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی، صحافی اطہر کاظمی اور عامر الیاس رانا شریک تھے۔

بعد ازاں 11 بج کر 46 منٹ پر احسن اقبال دوبارہ پروگرام میں شامل ہوئے۔ وسیم بادامی کے استفسار پر انہوں نے مختصراً کہا کہ “ذرا کوئی مسئلہ ہو گیا تھا، اب سب ٹھیک ہے”، تاہم بات مکمل طور پر واضح نہ ہو سکی۔ اینکر نے مزید تفصیلات طلب کرنے سے گریز کیا۔یہ تاحال واضح نہیں ہو سکا کہ 11:16 سے 11:46 تک کے وقفے میں احسن اقبال کے ساتھ کیا پیش آیا، براہِ راست نشریات میں مداخلت کس نے کی اور اس واقعے کی اصل وجوہات کیا تھیں۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…