کراچی (این این آئی)کراچی میں چینی کی نئی سرکاری قیمت مقرر کر دی گئی۔کمشنر کراچی نے چینی کی نئی سرکاری قیمتوں بارے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔کراچی میں چینی کی ہول سیل قیمت 140 روپے کلو اور پرچون قیمت 143 روپے کلو مقررکی گئی ہے۔
چینی کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، سرکاری قیمتوں کے برعکس فروخت کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔نوٹیفکیشن میں تمام دکانداروں کو سرکاری ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کا کہا گیا ہے، مقررہ ریٹ سے زائد قیمت پر چینی فروخت کرنے پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔















































