بدھ‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2025 

مسیحی برادری کے سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

datetime 24  دسمبر‬‮  2025 |

لاہور(این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے الحمرا آرٹس کونسل کے مسیحی ملازمین کو ایک تنخواہ کے برابر بونس دینے کا اعلان کر دیا گیا۔الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں کرسمس کی مناسبت سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی جبکہ پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان بھی تقریب میں موجود تھیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اس موقع پر مسیحی ملازمین سے ملاقات کی، انہیں کرسمس کی مبارکباد دی اور وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے تحائف تقسیم کیے، تقریب کے دوران عظمیٰ بخاری نے مسیحی ملازمین کے ہمراہ کرسمس کا کیک بھی کاٹا، تقریب میں چیئرمین الحمرا رضی احمد اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا محمد نواز گوندل بھی شریک تھے۔عظمیٰ بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرسمس کے تہوار پر مسیحی بہن بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں، اقلیتیں وزیراعلیٰ پنجاب کے دل کے بہت قریب ہیں، مسیحی ملازمین ہمارا فخر ہیں اور ان کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت اقلیتوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے تمام ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کرسمس کے موقع پر اپنی خوشیوں میں دوسروں کو بھی شریک کریں، کیونکہ کرسمس کا تہوار محبت، امن اور ہم آہنگی کا پیغام دیتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…