سرگودھا(این این آئی)شاہینوں کے شہر سرگودھا میں محبت کی انوکھی داستان نے 22 سالہ گھریلو ملازمہ کو کزن سے شادی کی خاطر مالک کے گھر سے 88 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات چوری کرنے پر پیا گھر سدھارنے کے بجائے جیل پہنچ گئی۔ شہر کے علاقہ منصور آباد کے گھر میں 8 سال سے گھریلو ملازمہ 22 سالہ صومیہ رانی اپنے 14 سالہ کزن ابوبکر کی محبت میں گرفتار ہو گئی لیکن اس نے امیر لڑکی سے شادی کی شرط عائد کر دی۔جس کی تکمیل کے لئے 22 سالہ گھریلو ملازمہ صومیہ رانی نے مالکان کی غیر موجودگی میں گھر سے ساڑھے اٹھارہ تولے طلائی زیورات اور آرٹیفیشل جیولری سمیت قیمتی سامان چوری کی واردات کر ڈالی۔
جس کا مقصد امیر بن کر اپنے کزن سے محبت کی شادی کو پروان چڑھانا تھا۔لیکن گھر کے مالک محسن نسیم نے گائوں سے واپسی پر زیورات اور سامان چوری کا مقدمہ تھانہ کینٹ میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کروا دیا جس کی تفتیش شک کی بنیاد پر پولیس نے 22 سالہ گھریلو ملازمہ صومیہ رانی کو شاملِ تفتیش کیا تو محبت میں گرفتار ہو کر چوری کا نہ صرف انکشاف ہوا بلکہ 88 لاکھ روپے مالیت کے زیورات سامان برآمد کر لیا اور محبت میں پیا گھر سدھارنے کی بجائے مقدمہ میں چالان ہو کر جیل پہنچ گئی۔















































