اسلا م آبا د (نیوز ڈ یسک) وفاقی حکومت نے پاکستان میں جدید 5 جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا ہے اور کہا ہے کہ اس سروس کا آغاز جلد متوقع ہے۔وزیرِ آئی ٹی شزافاطمہ نے وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کے ہمراہ پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ ملک میں 5 جی کے اجرا کے لیے تمام ضروری مراحل آئندہ چار سے چھ ماہ کے اندر مکمل کر لیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تیز رفتار انٹرنیٹ ہی ڈیجیٹل معیشت کی بنیاد ہے، اس لیے رفتار کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ کی رسائی کو بھی وسیع کیا جائے گا۔
شزافاطمہ نے مزید بتایا کہ حکومت 600 میگا ہرٹز اسپیکٹرم کی نیلامی کی تیاری کر رہی ہے اور کوشش ہے کہ فروری 2026 کے پہلے ہفتے تک یہ عمل مکمل کر لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکٹرم ایڈوائزری کمیٹی کی تجاویز جلد وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کی جائیں گی۔وزیرِ آئی ٹی کے مطابق ٹیلی کام انڈسٹری اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا عمل بھی یقینی بنایا جائے گا تاکہ 5 جی ٹیکنالوجی کے اجرا کو مؤثر اور کامیاب بنایا جا سکے۔















































