لاہور (این این آئی) لیگی رہنماء روحیل اصغر نے اپنی پوتی اور مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے رشتے کی تصدیق کردی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے روحیل اصغر نے بتایا کہ میری پوتی شانزے کی مریم نواز کی چھوٹی بیٹی ماہ نور سے اچھی دوستی ہے، جو جنید صفدر کی چھوٹی بہن بھی ہیں
انہوں نے بتایا کہ دونوں خاندانوں کی ملاقات میں جنید صفدر کیلئے شانزے کو پسند کیا گیا اور پھر ان کے گھر والوں نے باقاعدہ رشتہ بھجوایا جسے ہم نے قبول کرلیا ۔روحیل اصغر نے بتایا کہ شادی کی تقاریب 16سے 18جنوری 2026ء کے دوران منعقد ہوں گی جبکہ مہندی کی رسم جاتی امرا میں ہوگی ،بارات لاہور جبکہ ولیمہ جاتی امرا میں منعقد کیا جائے گا۔















































