پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

سرکاری نوکریوں کا اعلان، جاب پورٹل لنک کے ساتھ طریقہ کار جانیے

datetime 22  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے میڈیا تھنک ٹینک فار ریزیلینس اینڈ کاؤنٹر نیریٹو انیشی ایٹو کے تحت مختلف عہدوں پر تقرریوں کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق اس پروگرام کا مقصد صوبے میں میڈیا پالیسی سازی اور مؤثر کاؤنٹر بیانیہ کی تیاری کو مضبوط بنانا ہے۔

اشتہار کے مطابق بھرتیوں میں متعدد نمایاں آسامیاں شامل کی گئی ہیں جن میں ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن، ڈیٹا اینالسٹ، میڈیا سیل سپروائزر، ویڈیو ایڈیٹر/اینیمیٹر، گرافک ڈیزائنر، اردو و انگریزی کنٹینٹ رائٹرز، سوشل میڈیا ایکسپرٹ، کیمرہ مین/فوٹوگرافر اور میڈیا مانیٹرنگ اسسٹنٹ شامل ہیں۔حکومت نے واضح کیا ہے کہ قابل اور تجربہ کار امیدواروں کو مارکیٹ معیار کے مطابق معاوضہ فراہم کیا جائے گا۔دلچسپی رکھنے والے امیدوار اپنی آن لائن درخواستیں پنجاب جاب پورٹل کے ذریعے جمع کرائیں،

جس کا پتا ہے:www.jobs.punjab.gov.pkآن لائن فارم جمع کروانے کے بعد، امیدواروں کو اپنی پرنٹ شدہ درخواست کے ساتھ سی وی، شناختی کارڈ کی تصدیق شدہ کاپی، ڈومیسائل، تعلیمی اسناد، تجربہ سرٹیفکیٹ، تعریفی دستاویزات اور دو پاسپورٹ سائز تصاویر رجسٹرڈ کورئیر کے ذریعے سیکشن آفیسر (جنرل)، ہوم ڈیپارٹمنٹ، پنجاب سول سیکرٹریٹ، لوئر مال، لاہور بھیجنا ہوں گے۔دستاویز جمع کرانے کی آخری تاریخ 5 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے۔محکمہ داخلہ نے امیدواروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی درخواستیں تمام مطلوبہ کاغذات کے ساتھ بروقت جمع کرائیں تاکہ بھرتی کے عمل میں ان کی شمولیت یقینی بن سکے۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…