اسلام آباد (نیوز ڈیسک)امریکی شہرۂ آفاق ڈرامہ سیریز دی وائر میں اپنی یادگار اداکاری کے باعث پہچان بنانے والے اداکار جیمز رینسن 46 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس کے میڈیکل حکام نے تصدیق کی ہے کہ اداکار نے جمعہ کے روز خودکشی کے ذریعے اپنی جان لی۔جیمز رینسن کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام میں شوہر کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ “میں تم سے بے شمار مرتبہ محبت کر چکی ہوں اور جانتی ہوں کہ پھر بھی کرتی رہوں گی”۔
یاد رہے کہ رینسن نے دی وائر کے دوسرے سیزن میں ’زِگی‘ کا کردار ادا کیا تھا، جو ایک ناپختہ اور بے قابو مجرم کے طور پر دکھایا گیا تھا۔ اس سیریز کو دنیا کی اعلیٰ ترین ٹی وی پروڈکشنز میں شمار کیا جاتا ہے۔ان کے ساتھی اداکار وینڈل پیئرس نے ان کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “بھائی، افسوس ہے کہ میں تمہارے ساتھ نہ ہو سکا”۔















































