دمشق (نیوز ڈیسک) شورش زدہ ملک شام میں صدر بشارالاسد کیخلاف سرگرم باغیوں نے داعش کیخلاف لڑائی میں امداد فراہم کرنے کی روسی پیشکش کو ٹھکرایا ہے ۔باغیوں نے روس کی طرف سے نئے الیکشن کی اپیل کو بھی سختی سے مسترد کردیا۔باغی رہنما احمد سعود نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ماسکو حکومت ہم پر بمباری کرارہی ہے اور ساتھ ہی داعش کے خلاف تعاون بھی کرنا چاہتی ہے ، اس کی کوئی پیشکش قبول نہیں کی جاسکتی ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ روس صدر بشار الاسد کاحامی ہے ۔قبل ازیں روسی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ شام میں باغیوں کو داعش کیخلاف لڑنے میں مدد کرنا چاہتے ہیں ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں