اتوار‬‮ ، 15 فروری‬‮ 2026 

کھانے پینے کی وہ اشیاءجو سِر دِرد کا باعث بھی بنتی ہیں،مفید معلومات

datetime 29  مئی‬‮  2016 |

اسلا م آباد(نیوز ڈیسک ) عام طور پر سر کا درد کسی پریشانی کے بڑھ جانے یا پھر ناپسندیدہ شوروغل سے پیدا ہوتا ہے لیکن سر کا درد جب شدت سے اور مسلسل ہوتو یہ بیماری بن جاتا ہے اور ہمارے کھانے پینے کی عادات اس کا سبب بنتی ہیں اسی لیے ماہرین کا کہنا ہے کہ کچھ غذائیں سر کے درد کو جنم دیتی ہیں۔
ڈائٹنگ کرنا: سرکا درد بے سکونی اور بے ا?رامی پیدا کرتا ہے جب کہ مائیگرین سر کے درد کی سب سے زیادہ پائی جانے والی بیماری ہے جسے ا?دھا سر کا درد بھی کہا جاتا ہے۔ ڈاکٹر سونیٹا ڈب کاکہنا ہے کہ ڈائٹ یعنی کھانے پینے کے معمولات میں تبدیلی مائیگرین کا باعث بنتی ہے جب کہ 30 فیصد افراد میں مائیگرین کی وجہ مشروبات اور کھانے پینے کا اسٹائل ہے تاہم اگر اسٹریس، ہارمونل تبدیلیاں اور سونے کی عادات کو بھی اس میں شامل کرلیا جائے تو یہ تعداد اور بھی بڑھ جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ ڈائٹنگ کرتے ہیں ان کی غذا کی کمی کی وجہ سے ان میں کلوریزاچانک نچلی سطح پر ا?جاتی ہے جو کاربوہائیڈریٹ کو انتہائی کم کردیتا ہے یہ دماغ میں فیول کا کام دیتا ہے اس کی کمی سر درد کا باعث بنتی ہے۔
ٹائرا مائن کا بڑھ جانا: ماہرین طب کے نزدیک ٹائرا مائن جو کہ امائنو ایسڈ کے طور پر کام کرتا ہے یہ دماغ میں سروٹونین کے لیول کو کم کرکے دماغی ویسلز میں پھیلاو¿پیدا کردیتا ہے جس سے سر کا درد شروع ہوجاتا ہے۔ شراب، پنیر، چاکلیٹ، الکوحل مشروبات اور گوشت میں بڑی مقدار میں ٹائرا مائن موجود ہوتا ہے۔
نشہ آور مشروبات: ڈاکٹر ڈب کا کہنا ہے کہ شراب سمیت تمام نشہ ا?ور مشروبات میں ٹائرامائن، فائٹو کیمیکل فینول موجود ہوتا ہے جو سر درد کی وجہ بنتا ہے بلکہ کچھ لوگوں میں تو ان مشروبات کا استعمال مائیگرین کا سبب بن جاتا ہے۔ شراب، وسکی اور کچی شراب دماغ میں موجود خوشی کے ہارمونز سروٹونین کو کھا جاتے ہیں جس سے ڈپریشن بڑھ جاتا ہے اور یہ مائیگرین کے بڑھنے کا سبب بن جاتا ہے۔
چاکلیٹ کا استعمال: چاکلیٹ کے اجزا مائیگرین کو بڑھانے کا سبب بنتے ہیں کیوں کہ ان میں ٹائرامائن بڑی مقدار میں ہوتا ہے۔ ڈاکٹرز کاکہنا ے کہ اسٹریس کے دوران چاکلیٹ کے استعمال سے خواتین میں سر کا در بڑھ جاتا ہے۔
اچانک کافی پینا ترک کردینا: جو لوگ مسلسل کافی پیتے ہوں اور وہ اچانک کافی پینا چھوڑ دیں ان کے سر میں بھی درد رہنے لگتا ہے۔ ڈاکٹر نورمن کرشنن کا کہنا ہے کہ کافی کسی حد تک ذہن کو الرٹ کرنے اور توجہ دینے کی صلاحیت کو بڑھا دیتی ہے لیکن جب یہ عادت بن جائے تو اس کا ترک کردینا سر درد، چڑچڑاپن اور اسٹریس کا باعث بن جاتا ہے۔ کافی چھوڑنے سے کچھ لوگ مائیگرین کا شکار ہوجاتے ہیں اور کچھ لوگوں کو معمولی سردرد کی شکایت رہنے لگتی ہے۔
چینی کا استعمال: ماہرین طب کا کہنا ہے کہ قدرتی چینی میں بھر پور توانائی یعنی ہرگرام میں 4 کلوریز موجود ہوتی ہے تاہم جو لوگ چینی کا استعمال چھوڑد دیتے ہیں ان میں بھی سر کا درد جنم لیتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ


نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…