جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

سیف علی خان کا کرینہ کپور کے ساتھ تعلقات میں عدم تحفظ کا انکشاف

datetime 18  دسمبر‬‮  2025 |

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکار سیف علی خان نے اعتراف کیا ہے کہ تعلقات کے ابتدائی دنوں میں جب اہلیہ کرینہ کپور دوسرے اداکاروں کے ساتھ کام کرتی تھیں تو وہ عدم تحفظ کا شکار ہوجاتے تھے۔حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران سیف علی خان نے اپنے اور کرینہ کے تعلقات کے بارے میں کھل کر اظہارِ خیال کیا۔انہوں نے بتایا کہ اپنے وقت کی سب سے بڑی اسٹار کرینہ کپور کے ساتھ ڈیٹ ان کے لیے ایک بالکل نیا تجربہ تھا، ماضی کے تعلقات کے برعکس کرینہ ایک مصروف اداکارہ تھیں جو مسلسل فلموں میں کام کرنے والے اپنے ساتھی اداکاروں، کامیابی اور عوامی توجہ کا مرکز تھیں۔

سیف علی خان نے اعتراف کیا کہ شروع میں اس صورتحال کو سمجھنا خاصہ مشکل تھا اور وہ ابتدائی دنوں میں حسد اور عدم تحفظ کا شکار تھے کیونکہ کرینہ دوسرے مرد اداکاروں کے ساتھ بھی کام کررہی تھیں۔اداکار نے انکشاف کیا کہ انہیں مشورہ دیا گیا کہ اس صورتحال کو وہ یوں سمجھیں کہ جیسے کسی ہیرو کو ڈیٹ کر رہے ہوں اور یہ جملہ ان کے ذہن میں بس گیا تھا جب کہ میرے حریف ان کے دوست بن جاتے تھے اور میں سوچتا تھا کہ یہ سب کیسے ہوتا ہے۔انٹرویو کے دوران ایک سوال پر سیف علی خان نے اعتراف کیا کہ اس وقت یہ سب ان کے لیے خاصا الجھا ہوا تھا اور ایسے جذبات سے نمٹنے کے لیے پختگی، اعتماد اور وقت درکار ہوتا ہے اور یہ چیزیں صرف سچی وابستگی کے ساتھ ہی پروان چڑھتی ہیں۔واضح رہے کہ کرینہ کپور اور سیف کی 2012 میں شادی ہوئی تھے، جوڑے کے دو بیٹے تیمور اور جہانگیر ہیں۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…