اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

پاکستان سے جنگ کے دوران گرائے گئے بھارتی رافیل طیاروں کے نمبر سامنے آگئے

datetime 16  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)برطانیہ کے ایک دفاعی جریدے نے مئی میں ہونے والی پاک بھارت فضائی جھڑپ کے دوران مار گرائے گئے بھارتی رافیل طیاروں سے متعلق تفصیلات شائع کر دی ہیں۔برطانوی دفاعی میگزین کی ایرو (Key Aero) کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان تقریباً 52 منٹ تک جاری رہنے والی فضائی کارروائی کے دوران بھارتی فضائیہ کے چار رافیل جنگی طیارے تباہ ہوئے۔ رپورٹ میں ان طیاروں کے سیریل نمبر بی ایس 001، بی ایس 021، بی ایس 022 اور بی ایس 027 بتائے گئے ہیں۔

جریدے کے مطابق بھارت ان چاروں رافیل طیاروں کے حوالے سے سیریل نمبرز کے ساتھ قابلِ اعتماد تصاویر یا شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا۔تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کیے گئے ملٹی ڈومین آپریشنز نے بھارتی فضائیہ کی صلاحیت کو شدید متاثر کیا۔ مجموعی نقصانات میں چار رافیل طیاروں کے علاوہ مگ 29، ایس یو 30 اور ایک ہیرون ڈرون کی تباہی بھی شامل ہے۔رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ 10 مئی کو پاک فضائیہ کے جے ایف 17 سی بلاک تھری طیارے نے ادھم پور میں نصب بھارتی فضائی دفاعی نظام ایس 400 کو نشانہ بنا کر ناکارہ بنایا، جبکہ برنالا میں بھارتی کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کو بھی تباہ کیا گیا۔

کی ایرو میگزین کے مطابق پاکستانی سائبر یونٹس نے کارروائی کے دوران بھارت کے تقریباً 96 فیصد سوشل نیٹ ورکس اور ڈیجیٹل نظام کو مفلوج کر دیا، اور یہ پہلا موقع تھا کہ کسی فضائیہ نے روایتی عسکری طاقت اور سائبر وارفیئر کو یکجا کرکے مؤثر کارروائی انجام دی۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے ایک انٹرویو میں بھارتی طیاروں کی تباہی کا اعتراف کیا تھا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل پاک فضائیہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے دوران بھی بھارتی مگ 21 طیارہ مار گرا چکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…