اتوار‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اہم ترین عہدیدار نے استعفیٰ دیدیا

datetime 24  اکتوبر‬‮  2015 |

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے اہم ترین عہدیدار نے استعفیٰ دیدیا،نجی ٹی وی کے مطابق پی سی بی نیشنل اکیڈمی کے ہیڈ کوچ محمد اکرم نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جب کہ ان کے نیشنل اکیڈمی سے معاہدے میں ابھی 3 ماہ باقی تھے۔ اس موقع پر محمد اکرم کا کہنا تھا کہ وہ اپنے اہل خانہ کو وقت دینا چاہتے ہیں جو لندن میں مقیم ہیں جب کہ وہ کوچنگ کی وجہ سے لاہور میں ان سے دور رہتے ہیں۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان متحدہ عرب امارات میں ہونے والی سیریز میں ٹی وی پر ماہرانہ تبصرے کرنے کی وجہ سے پی سی بی نے محمد اکرم کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کی تھی جس پر ان کے بورڈ سے اختلافات پیدا ہوگئے تھے اور سابق بولنگ کوچ نے پی سی بی کو وضاحت دینے کے بجائے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔واضح رہے محمد اکرم چند ہفتے پہلے ہی پاکستان اے ٹیم کے کوچ بن کر متحدہ عرب امارات آئے تھے اور وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ بھی رہ چکے ہیں جب کہ 41 سالہ محمد اکرم پاکستان کی جانب سے 9 ٹیسٹ اور 23 ون ڈے میچز بھی کھیل چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…