جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

ایک یوٹیوبر کی موجودگی میں ڈکی بھائی سے دوران حراست پوچھ گچھ کی ویڈیو سامنے آگئی

datetime 11  دسمبر‬‮  2025 |

لاہور(این این آئی)معروف یوٹیوبرسعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کی دوران حراست تفتیش کی ایک ویڈیو سامنے آگئی جس میں انفلوئنسر ڈاکٹر عفان کی موجودگی میں اْن سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔سعد الرحمان عرف ڈکی کو تقریباً تین ماہ قبل جوا ایپ کی تشہیر کے کیس میں بیرون ملک روانگی کے وقت لاہور ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا جس کے بعد انہوں نے تقریباً 100 دن جیل میں گزارے اور پھر لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت منظور ہونے کے بعد وہ باہر آگئے ۔ڈکی بھائی نے اپنی 100 دن کی حراست کے دوران پیش آنے والے واقعات کے حوالے سے ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے این سی سی آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سرفراز چوہدری اور دیگر افسران پر سنگین الزامات عائد کیے۔

ڈکی بھائی نے دعویٰ کیا تھاکہ اْن سے دوران حراست انسانیت سوز تشدد کیا گیا جبکہ کروڑوں روپے رشوت بھی لی گئی۔سعد الرحمان نے جس سابق افسر پر الزامات لگائے اْس نے یوٹیوبر ڈاکٹر عفان کے ساتھ ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کر کے ڈکی پر سنگین الزامات عائد کیے تھے۔اب ایک نئی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دوران حراست ڈکی بھائی سے این سی سی آئی اے افسر کی پوچھ گچھ جاری ہے اور اس میں ڈاکٹر عفان بھی یوٹیوبر سے ملنے گئے ہوئے ہیں۔ڈکی بھائی سے سرفراز چوہدری نے ڈاکٹر عفان کے سامنے سوال کیا کہ جنید سلیم اور دیگر صحافیوں کی جانب سے تشدد کا الزام عائد کیا گیا، کیا تمھارے ساتھ کوئی مار پیٹ ہوئی؟ جس پر ڈکی نے جواب دیا کہ نہیں ہوئی۔اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے تبصرے کیے کہ ڈاکٹر عفان نے کیوں دورہ کیا اور سرفراز چوہدری نے ڈکی سے اْن کے سامنے کیوں تفتیش کی۔ایک صارف نے لکھا کہ اس معاملے اور ڈکی کے الزامات پر اب ڈاکٹر عفان کا احتساب بھی ہونا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…