اتوار‬‮ ، 07 دسمبر‬‮ 2025 

رام گوپال ورما نے ارمیلا کیساتھ مبینہ تعلقات پر خاموشی توڑ دی

datetime 6  دسمبر‬‮  2025 |

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ ڈائریکٹر رام گوپال ورما نے برسوں بعد آخرکار اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر سے متعلق اپنے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔ایک ٹی وی انٹرویو میں جب ان سے بار بار پوچھا گیا کہ 90کی دہائی میں ارمیلا کے ساتھ ان کی غیر معمولی کیمسٹری کی وجہ کیا تھی؟ تو رام گوپال ورما زیر لب مسکرا کر بولے کہ ارمیلا سب سے ورسٹائل اداکارہ تھیں، اسی لیے ان کے ساتھ زیادہ فلمیں کیں۔

انہوں نے الٹا صحافی کو مخاطب کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ میں نے امیتابھ بچن کے ساتھ بھی بہت کام کیا ہے، لیکن اس پر نہ کوئی افواہ بنتی ہے اور نہ سوال ہوتا ہے،یہ سب سسٹم اور سوشل میڈیا کا طریقہ کار ہے کہ چھوٹی باتوں کو پھیلا دیا جاتا ہے۔یاد رہے کہ رام گوپال ورما نے رنگیلا اور ستیا سے لے کر متعدد بلاک بسٹر فلموں میں ارمیلا کو ہیروئن کے طور پر کاسٹ کیا، جس کے باعث برسوں تک یہ تاثر قائم رہا کہ شاید وہ اداکارہ کے عشق میں مبتلا ہیں اور دونوں کے درمیان رومانس پروان چڑھ رہا ہے۔یہ بات بھی دلچسپی سے خالی نہیں کہ رام گوپال ورما کیلئے یہی بات سری دیوی کے لیے بھی کہی جاتی رہی ہے۔ایک وقت ایسا بھی تھا جب رام گوپال ورما کی فلموں میں سری دیوی لازمی حصہ ہوا کرتی تھیں اور دونوں کے بارے یہی گوسپ اس وقت بھی ہوئی تھیں۔تاہم رام گوپال ورنے کہا کہ جب کسی کے ساتھ آپ کے کام کرنے کی کیمسٹری بن جاتی ہے تو ایک اچھی ٹیم ورک ریلیشن بنتا ہے جس سے مشکل کام بھی آسان ہوجاتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات


میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…