اسلام آباد ۰نیوز ڈیسک)وزارتِ دفاع نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت جنرل سید عاصم منیر کو 5 سال کے لیے بطور چیف آف ڈیفنس فورسز (CDF) تعینات کر دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی اِیئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی مدتِ ملازمت میں دو سال کی توسیع بھی منظور ہوئی ہے، جو 19 مارچ 2026 سے مؤثر ہوگی۔وزارتِ دفاع کی جانب سے دو الگ نوٹیفکیشن جاری کیے گئے ہیں:
ایک میں صدرِ پاکستان نے وزیراعظم کی سفارش پر جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف کے ساتھ ساتھ چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ سونپا، اور دوسری میں ایئر چیف کی توسیع کا فیصلہ شامل ہے۔یہ تقرریاں اور توسیع متعلقہ قانون یعنی آرمی ایکٹ اور آئین کے آرٹیکل 243 کے تحت انجام دی گئی ہیں، جب کہ ایئر چیف کی توسیع آئین کے آرٹیکل 234 اور پاکستان ایئر فورس ایکٹ کے تحت کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کی کاپیاں صدر، وزیراعظم، تینوں سروس چیفس اور متعلقہ اداروں کو بھی ارسال کر دی گئی ہیں تاکہ عمل درآمد فوری طور پر شروع ہو سکے۔















































