پیر‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2026 

سردیاں آ گئیں، مگر اس کا پھل ”کینو” مارکیٹ سے کیوں غائب؟ اہم وجہ سامنے آ گئی

datetime 3  دسمبر‬‮  2025 |

مکو آ نہ (این این آئی)سردیاں آ گئی ہیں اور ملک کے طول وعرض میں ٹھنڈے ہوائیں چل رہی ہیں لیکن اس موسم کا معروف پھل کینو اب تک مارکیٹ میں نظر نہیں آیا ہے۔ہر سال سردی کی آمد کے ساتھ ہی اورنج رنگ کی بہار دکھاتا اس موسم کا دلفریب کھٹا میٹھا پھل کینو مارکیٹ میں آجاتا اور ہر پھل فروش کے ٹھیلے اور دکان کی زینت بن جاتا ہے۔ کینو، فروٹر، موسمی، مالٹا یہ سب اسی نسل کے مختلف اقسام کے پھل ہیں جو اس وقت اپنے جوبن پر ہوتے ہیں مگر مارکیٹ سے غائب ہیں۔تاہم اس سال سردیاں تو آچکی ہیں اور ٹھنڈی ہواوں نے شہریوں کو گرم کپڑے پہننے، رات میں آگ سے ہاتھ تاپنے اور دن میں دھونپ سینکنے پر مجبور کر دیا ہے مگر وہ تاحال دھوپ میں بیٹھ کر نمک مرچ لگا کر کینو کھانے کی لذت سے محروم ہیں کیونکہ اب تک یہ پھل مارکیٹ میں نہیں آ سکا ہے کینو اور اس کی اقسام کے دیگر پھل اب تک کیوں مارکیٹ میں نہیں آ سکے، اس کی وجہ بھی سامنے آ گئی ہے۔ ماہرین زراعت کا کہنا ہے کہ اس سال کینو کی پیداوار موسمیاتی تبدیلی کو برداشت نہیں کر پائی۔

جس کی بڑی وجہ کینو کی 60 برس پرانی ورائٹی ہے، جو موجودہ بیماریوں اور موسمی اثرات کا مقابلہ کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے خاص طور پر اسموگ اور دھند کے باعث کینو کی پیداوار 35 فیصد تک کم رہنے کا خدشہ ہے جب کہ موسم سرما کی آمد میں تاخیر بھی کینو کی مٹھاس اور معیار کو متاثر کرے گی۔ماہرین کا خیال ہے کہ اگرکینو کی نئی ورائیٹیز نہ لگائیں تو چند سال میں کینو کی پیداوار بری طرح متاثر ہوگی اورایکسپورٹس بند ہونے کا خطرہ ہوگا۔ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ کینو پراسس کرنے والی آدھی فیکٹریاں بند ہوچکی ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…