جمعہ‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2025 

امریکہ میں مساجد بند کرنے کے اعلان پر مسلمانوں میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی

datetime 23  اکتوبر‬‮  2015 |

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکہ میں مساجد بند کرنے کے اعلان پر مسلمانوں میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی،امریکا کے 2016ءکے صدارتی انتخابات میں جہاں بھانت بھانت کے صدارتی امیدوار اپنی اپنی بولیاں بول رہے ہیں وہیں۔ وہیں امیدوار اپنا ووٹ بنک بڑھانے کے لیے متنازع نوعیت کے بیانات کا بھی سہارا لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ متنازع بیان بازی میں ری پبلیکن پارٹی کے ایک امیدوار ڈنلڈ ٹرامپ پیش پیش ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ “میں امریکا میں صدر بنا تو ملک میں موجود تمام مساجد کو بند کرا دوں گا۔امریکی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویومیں ٹرامپ نے “داعش” کے خلاف اپنی ممکنہ حکمت عملی کی وضاحت کر رہے تھے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ دولت اسلامی “داعش” کے خلاف کارروائی کے لیے کیا کریں گے تو انہوں نے کہا کہ “مسجدیں بند کر دوں گا”۔ انہوں نے مزید کہا کہ داعش کی صفوں میں بھرتی ہونے والے امریکیوں کی شہریت منسوخ کر دی جائے گی۔ڈونلڈ ٹرامپ کے مساجد کو بند کرنے کے بیان پر امریکا میں مسلمانوں کی جانب سے سخت ناراضی کا اظہار کیا گیا ہے۔ امریکی مسلمانوں کے علاوہ اعتدال پسند غیر مسلم اداروں اور شخصیات کی نے ان کے بیان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…