بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

فرانس میں المناک سانحہ،50سیاح ہلاک

datetime 23  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(نیوزڈیسک)جنوب مغربی فرانس میں انگوروں کی پیداوار کے لیے مشہور ایک علاقے کی شاہراہ پر ایک بس اور ایک ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں50افراد ہلاک ہو گئے۔ مرنے والوں میں اکثریت سیاحوں کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی اکثریت ایسے مقامی بزرگ شہریوں کی تھی، جو ایک روزہ سیاحتی دورے کے دوران اس سفر پر تھے۔سرکاری اہلکاروں کے مطابق یہ حادثہ جنوب مغربی فرانسیسی شہر بوردو سے قریب 50 کلومیٹر کے فاصلے پر پوئیسے گوئیں نامی گاو¿ں کے نواح میں پیش آیا۔ ابھی تک یہ واضح نہیں کہ یہ تصادم کن وجوہات کی بنا پر اور کن حالات میں ہوا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی درجنوں کی تعداد میں ہنگامی امدادی کارکن جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دیے گئے۔ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ اس واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد اس لیے اتنی زیادہ رہی کہ مسافروں کی اکثریت بزرگ شہریوں پر مشتمل تھی اور تصادم کے فوری بعد بس کو آگ لگ گئی تھی۔ جس وقت یہ حادثہ ہوا، اس وقت ملکی صدر فرانسوا اولانڈ یونان کے دورے پر تھے۔ انہوں نے اپنے ایک پیغام میں اس واقعے کو ایک ’خوفناک حادثہ‘ قرار دیا اور کہا کہ حکومت ہر قسم کی فوری مدد کے لیے اپنے تمام تر وسائل حرکت میں لا چکی ہے۔ اس بس میں سوار مقامی بزرگ سیاحوں کا تعلق مختلف قریبی قصبوں سے تھا، جو جنوب مغربی فرانس ہی میں ایک سیاحتی مقام کی طرف محو سفر تھے۔ایک مقامی رکن پارلیمان گِیل ساواری نے ایک فرانسیسی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ بس میں سوار مسافروں نے ابھی اپنا سفر شروع کیا ہی تھا کہ ایک دیہی شاہراہ پر یہ بس ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ انہوں نے اس واقعے کو فرانس میں گزشتہ کئی برسوں کے دوران پیش آنے والا سب سے ہلاکت خیز حادثہ قرار دیا۔ حکام کے بقول یہ 1982ءکے بعد سے فرانس میں آج تک کا سب سے ہلاکت خیز حادثہ ہے۔فرانسیسی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق بس میں سوار چند مسافر جلتی ہوئی بس کی کھڑکیاں توڑ کر اپنی جانیں بچانے میں کامیاب ہو گئے۔ حادثے کے وقت اس خطے میں مطلع ابر آلود تھا لیکن بارش نہیں ہو رہی تھی۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…