میڈرڈ (نیوز ڈیسک) سپین میں ایک ایسا گاوں بھی موجود ہے جس کی آبادی صرف ایک جوڑے پر مشتمل ہے۔ لاایسٹریلا نامی یہ خوبصورت گاو¿ں امیر لوگوں کے اہل خانہ کے لیے بسایا گیا تھا اور اس کی آبادی بہت زیادہ تھی، یہاں 2 سکول، گرجا گھر اور درجنوں دکانیں تھیں لیکن 1883 میں یہ گاو¿ں اس وقت اجڑگیا جب سیلاب سے نصف آبادی لقمہ اجل بن گئی اور باقی رہ جانے والوں نے علاقے کو خیرباد کہہ دیا۔ لاایسٹریلا میں گزشتہ 45 برس سے اب صرف ایک عمر رسیدہ جوڑا ہی رہتا ہے اس کے علاوہ گاو¿ں میں 3 کتے، 3 مرغیاں اور 25 بلیاں بھی رہتی ہیں۔ مارٹن اور سن فروسا کی پہلی ملاقات 70 برس قبل اسی گاو¿ں میں ہوئی تھی جہاں دونوں نے ایک ساتھ بچپن سے جوانی میں قدم رکھا اور ان کے درمیان محبت پروان چڑھی، یہیں ان دونوں کی شادی ہوئی اور ایک پیاری سی بیٹی کے ماں باپ بنے لیکن بدقسمتی سے وہ 12 برس کی عمر میں انتقال کرگئی۔ مارٹن اور سن فروسا کے ماہ و سال گزرتے رہے لیکن ناں دونوں کے درمیان محبت ختم ہوئی نا انہوں نے گاو¿ں چھوڑنے کے بارے میں سوچا، مارٹن کی عمر اس وقت 79 برس ہے اور سن فروسا زندگی کی 82 بہاریں دیکھ چکی ہیں، ہفتوں کوئی ان سے ملنے نہیں آتا لیکن وہ اپنی محبت کے ساتھ خوش رہتے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں