اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر سرگرم معروف انفلوئنسر اور ماہرِ نفسیات ڈاکٹر نبیحہ علی خان، جو حال ہی میں اپنی شادی کے باعث خبروں کی زینت بنی ہوئی تھیں، نے ایک پوڈکاسٹ میں بتایا کہ وہ مکمل پردہ کرنے والی خاتون ہیں اور گھر میں بھی اس پر سختی سے عمل کرتی ہیں۔گفتگو کے دوران نبیحہ علی خان کا کہنا تھا کہ “میں اپنے سگے بھائی اور بہنوئی تک سے پردہ کرتی ہوں، اور گھر میں آنے والے کاریگر یا پلمبر کے سامنے بھی چہرہ نہیں دکھاتی۔ میڈیا پر میں صرف اسی ماحول میں بیٹھتی ہوں جہاں کیمرہ اور متعلقہ عملہ موجود ہو۔ میری ذاتی زندگی کی جھلک صرف میرے گھر والے ہی دیکھتے ہیں۔”یاد رہے کہ نبیحہ نے 7 نومبر کو حارث کھوکھر سے نکاح کیا ہے۔ یہ ان کی دوسری شادی ہے۔
اس سے قبل انہوں نے کم عمری میں اپنے سے 15 سال بڑے شخص سے شادی کی تھی، جو بعد میں انتقال کر گئے تھے۔ان کی نئی شادی کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب گردش کرتی رہیں، جس کے بعد انہیں مختلف حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔حالیہ ایک ٹی وی انٹرویو میں نبیحہ نے انکشاف کیا کہ عوامی ردِعمل اور لگاتار تنقید نے انہیں اس حد تک متاثر کیا کہ انہوں نے کچھ وقت کے لیے طلاق تک کا فیصلہ کر لیا تھا۔
View this post on Instagram















































