اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان نے بھارت میں ہونے والے تمام انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا، حکومت نے سپورٹس بورڈ کو ہدایت جاری کردی ہیں کہ پڑوسی ملک کی جانب سے ملنے والے دعوت نامے فوری طور پر وزارت خارجہ کے حوالے کیے جائیں اور اجازت کے بغیر کھلاڑیوں کی تفصیلات اور انٹریز ہرگز ارسال نہ کی جائیں۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان حکومت نے پاکستانیوں کیخلاف بھارتی انتہا پسند ہندو تنظیموں کی غنڈہ گردی پر سخت موقف اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے وزارت بین الصوبائی رابطہ امور کے ذریعے اسپورٹس بورڈ کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ بھارت میں ہونے والے کسی بھی اسپورٹس ایونٹ میں شرکت سے قبل حکومت سے اجازت لے۔ہدایت میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر پڑوسی ملک کی جانب سے دعوت نامے موصول ہوتے ہیں تو فیڈریشن حکام فوری طور پر انہیں وزارت خارجہ کے حوالے کریں، حکومت کی اجازت کے بغیر کسی بھی فیڈریشن کو کھلاڑیوں کی تفصیلات اور انٹریز بھیجنے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔
پاکستان کا بھارت میں تمام ایونٹس کے بائیکاٹ کا فیصلہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پاکستان کی معروف ماہرِ علمِ نجوم سامعہ خان نے ایک مرتبہ پھر عمران خان کے بارے بڑی پیشگوئی کر دی
-
مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)
-
سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای ایران میں نہیں ہیں ، انہیں کس ملک میں کیوں اور کس حالت میں منتقل کیا گیا...
-
وزیراعظم کا سرکاری ملازمین کے لیے بڑا اعلان
-
وزیراعظم نے عید الفطر کی تعطیلات کی منظوری دے دی
-
سونا مزید سستا ہو گیا
-
سعودی عرب میں جسم فروشی میں ملوث 3 خواتین کو پاکستان پہنچنے پر گرفتار کر لیا گیا
-
معروف سٹیج اداکارہ دیدار کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا
-
عید کے چاند سے متعلق عدالت میں انوکھی درخواست دائر
-
حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا
-
66سال کی عمر میں حاملہ ہونے کی افواہیں، اداکارہ نینا گپتا نے خاموشی توڑ دی
-
بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کے لئے تیار
-
کم آمدن والے افراد کے لیے 23ارب روپے کی سبسڈی دینے کا فیصلہ
-
پاکستان کا متحدہ عرب امارات کی درخواست پر گندم مصنوعات برآمد کرنے کا فیصلہ



















































