بدھ‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کریڈٹ کارڈ بنانیوالی خاتون سے جنسی زیادتی، نازیبا ویڈیو بنانیوالے مفرور ملزم نے مزید تصاویر وائرل کردیں

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2025 |
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے کریڈٹ کارڈ بنانے والی خاتون سے زیادتی اور نازیبا ویڈیو وائرل کرنے سے متعلق سوشل میڈیا سے خاتون کی ویڈیو اور تصاویر ہٹانے اور عدالتی حکمنامے کی نقول آئی جی پولیس کو ارسال کرنے کا حکم دیدیا۔سندھ ہائیکورٹ میں کریڈٹ کارڈ بنانے والی خاتون سے زیادتی اور نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے میں ملزمان کی عدن گرفتاری کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت میں ایس پی انویسٹی گیشن کی رپورٹ پیش کی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ملزم زونیب کو گرفتار کرنے کے لیئے چھاپے مارے گئے۔

ملزم گرفتار نہیں کیا جاسکا۔درخواستگزار کے وکیل قمر عباس ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ مفرور ملزم نے مزید تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیں ہیں، پولیس نے نہ ملزم گرفتار کیا نہ سوشل میڈیا سے نازیبا ویڈیو ہٹائی۔ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا کہ اس کیس کی تفتیش میں میری زیادہ دلچسپی نہیں ہے۔ جسٹس نثار بھمبرو نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ پولیس کیسے تفتیش سے انکار کرسکتی ہے۔ آپ کون ہوتے ہیں سرکاری کام سے انکار کرنے والے، یاد رکھیں مقدمے کے فیصلے تک پولیس کو کلین چٹ نہیں ملے گی۔عدالت نے مقدمے کی تفتیش ایڈیشنل آئی جی کے سپرد کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے ہدایت کی ایڈیشنل آئی جی ذاتی نگرانی میں تفتیش کروائیں۔

مفرور ملزم اور اس کے سہولتکاروں کو گرفتار کریں۔تفتیش میں ناکام رہنے والے پولیس افسران کیخلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے۔ سوشل میڈیا سے خاتون کی ویڈیو اور تصاویر ہٹائی جائیں۔عدالت نے حکمنامے کی نقول آئی جی سندھ کو ارسال کرنے کا حکم دیدیا۔درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ ملزمان نے خاتون کو ٹیپو سلطان کے علاقے میں بلا کر زیادتی نشانہ بنایا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)


ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…