جمعہ‬‮ ، 28 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

متھیرا کی ریمپ واک نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

لاہور (این این آئی)اپنی بولڈ شخصیت اور صاف گوئی کے باعث میڈیا انڈسٹری میں نمایاں مقام رکھنے والی میزبان متھیرا کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا۔متھیرا حال ہی میں ایک فیشن شو کے ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں جہاں ان کی واک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔ متھیرا طویل عرصے سے میزبانی کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں اور متعدد شخصیات کا انٹرویو کرچکی ہیں۔ وہ ایک سنگل مدر ہیں اور ہمیشہ کھل کر اپنی جدوجہد، وزن میں اتار چڑھا اور نئی چیزیں آزمانے کے شوق کے بارے میں بات کرتی رہی ہیں۔

فیشن شو میں متھیرا نے سلک کا مشرقی لباس زیب تن کیا ہوا تھا جو شادیوں کے سیزن کے مطابق تیار کیا گیا تھا۔ چونکہ وہ پروفیشنل ماڈل نہیں ہیں اس لیے ان کی ریمپ واک میں یہ واضح نظر آیا، جس کے بعد انٹرنیٹ صارفین نے ان پر تنقید شروع کردی۔سوشل میڈیا پر متھیرا کی ریمپ واک سے متعلق ملا جلا مگر زیادہ تر منفی ردِعمل سامنے آیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ وہ پہلے بہت خوبصورت لگتی تھیں، اتنا وزن کیوں بڑھا لیا؟، دوسرے صارف نے تبصرہ کیا کہ یہ تو گھوڑا اور مویشی منڈی شو لگ رہا ہے۔ ایک اور نے کہا کہ یہ تو بالکل ملازمہ جیسی لگ رہی ہیں۔متھیرا کی اس ریمپ واک پر سوشل میڈیا پر بحث ابھی بھی جاری ہے جہاں کچھ لوگ ان پر تنقید کر رہے ہیں جبکہ کچھ صارفین ان کی تعریف بھی کر رہے ہیں۔



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)


عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…