اسلام آباد (نیوز ڈیسک) راولپنڈی کے علاقے سیکٹر روڈ میں فائرنگ کے ایک واقعے میں پی ٹی آئی کے رہنما زرخان شدید زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق دو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے سیکٹر روڈ پر زرخان پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی رہنما اور یوسی چیئرمین زرخان گولیوں کا نشانہ بن گئے۔فائرنگ کے دوران ایک راہ گیر بھی زخمی ہوا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حملہ آور واردات کے بعد موٹر سائیکل پر موقع سے فرار ہوگئے۔زرخان نے تھانہ نیو ٹاؤن میں اپنا ابتدائی بیان پولیس کو دے دیا ہے۔پولیس کے مطابق شواہد کی روشنی میں واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا معلوم ہوتا ہے، جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔















































