بدھ‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

250 سال زندہ رہوں گا، شاہ رخ خان

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ وہ آج بھی خواہشات ایک معصوم بچے کی طرح کرتے ہیں اور اپنی زندگی کے بارے میں مزاحاً کہتے ہیں کہ وہ 250 سال تک زندہ رہیں گے۔بھارتی میڈیا نے شاہ رخ خان کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جو ریڈٹ سمیت مختلف سوشل پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

اس ویڈیو میں ہدایتکار و کوریوگرافر فرح خان بتاتی ہیں کہ شاہ رخ کا ایک پرانا انٹرویو دوبارہ گردش میں ہے، جس میں میزبان نے پوچھا تھا کہ کیا کبھی آپ کا اسٹارڈم ختم ہو جائے گا؟ اس پر شاہ رخ خان نے جواب دیا تھا کہ وہ اگلے 100 برس تک اسٹار ہی رہیں گے۔ فرح خان نے اس کلپ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ نے یہ بات اتنے اعتماد سے کہی تھی کہ یوں لگا جیسے ان کے الفاظ ہی حقیقت بن جاتے ہیں۔جواب میں شاہ رخ خان نے اپنی 2007 کی فلم اوم شانتی اوم کے “مینی فیسٹیشن” والے تصور کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر خواہش دل کی سادگی سے کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ ان کی عمر 60 سال ہے، مگر وہ آج بھی ایک بچے کی طرح اپنی خواہشوں کے پورا ہونے پر یقین رکھتے ہیں۔اپنی بات مزید واضح کرنے کے لیے انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ اگر کوئی ان سے پوچھے کہ وہ کتنی عمر تک زندہ رہیں گے تو وہ کہتے ہیں: کم از کم 200 سے 250 سال تو جی ہی لوں گا۔



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…