اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ہائر ایجوکیشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کی 100 نمایاں یونیورسٹیوں میں پی ایچ ڈی اسکالرشپس کے لیے درخواستیں وصول کرنا شروع کر دی گئی ہیں۔ایچ ای سی کے مطابق یہ اسکالرشپس یو ایس–پاکستان نالج کوریڈور پروگرام کے تحت پیش کی جا رہی ہیں۔اس منصوبے میں اسکالرشپس کو دو مختلف کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔پہلی کیٹگری میں ٹاپ 50 امریکی جامعات شامل ہیں، جہاں منتخب امیدواروں کو ٹیوشن فیس کے ساتھ اسٹائپنڈ اور ہیلتھ انشورنس فراہم کی جائے گی۔
دوسری کیٹگری میں 51 سے 100 رینکنگ کی جامعات شامل ہیں، اور اس زمرے میں منتخب طلبہ کو سالانہ 12 ہزار ڈالر ٹیوشن فیس کے علاوہ اسٹائپنڈ اور ہیلتھ انشورنس بھی دی جائے گی۔دلچسپی رکھنے والے امیدوار 30 اپریل 2026 تک ایچ ای سی کی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔















































