اسلام آبا د(نیوز ڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی، سابق کپتان سرفراز احمد کو پی سی بی میں ذمہ داری ملنے کے بعد ناراضی کا شکار ہوگئے۔ذرائع کے مطابق اظہر علی نے پاکستان کرکٹ بورڈ میں اپنی ذمہ داریاں چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں اپنا استعفیٰ بورڈ کو ارسال کر دیا ہے۔
اظہر علی سلیکشن کمیٹی کے رکن ہونے کے ساتھ ساتھ یوتھ ڈیولپمنٹ کے ہیڈ کے طور پر بھی کام کر رہے تھے۔باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ اظہر علی کے استعفے کی ممکنہ وجہ پی سی بی میں سرفراز احمد کی شمولیت بتائی جا رہی ہے۔یاد رہے کہ حال ہی میں سرفراز احمد کو پاکستان شاہینز اور پاکستان انڈر 19 ٹیموں کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔















































