ممبئی(این این آئی)شادی کی ایکسپائری ڈیٹ ہونے چاہیے ،بھارتی معررف اداکارہ کاجول کے بیان کے بعد اجے دیوگن نے بھی اپنی خاموشی توڑ دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کاجول نے کہاکہ شادی ایک معین مدت کے لیے ہونا چاہیے جس کے بعد اسے تجدید کرنے کا اختیار ہو۔کاجول کے اس بیان کے وائرل ہوتے ہی اجے دیوگن کا بھی اس پر ردعمل سامنے آگیا ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک میں دیکھتا ہوں، محبت پہلے سے کہیں زیادہ معمولی ہو گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ لفظ محبت کو اتنا بے جا استعمال کیا گیا ہے کہ اس کی اہمیت کم ہو گئی ہے،ہمارے دور میں، آئی لو یو کہنے تک کئی مراحل سے گزرنا پڑتا تھا، اب لوگ شاید اس کی گہرائی نہیں سمجھتے۔انہوں نے کہا کہ آج کل محبت کی نوعیت ایسی ہو گئی ہے کہ اسے پالتو جانوروں سے محبت کے برابر سمجھا جا سکتا ہے کیونکہ جانور بلا شروط محبت دیتے ہیں۔















































