جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

ایسپرین کینسر سے بچاﺅ میں مدد دیتی ہے ؟ نئی تحقیق شروع

datetime 23  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )کینسر سے بچاو¿ میں ایسپرین کتنی سود مند ہے۔ اس حوالے سے برطانیہ میں کینسر کے مریضوں پر ایسپرین کا کلینکل تجربہ کیا جا رہا ہے۔ اس تحقیق میں چھاتی، معدے اور مثانے کے کینسر میں مبتلا 1100 مریضوں کو شاملِ تحقیق کیا جائے گا۔ حالیہ کچھ عرصے میں ایسپرین کے انسداد کینسر ہونے کے بارے میں طبی حلقوں میں بہت بحث ہوئی ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر دوائی کے استعمال سے کینسر کے مریضوں کو فائدہ ہوا تو یہ بہت ’بڑی تبدیلی‘ ہو گی اور کینسر کے مرض میں مبتلا افراد کو سستا اور سودمند علاج میسر ہو سکے گا۔ اس تحقیق کے دوران کینسر کے مریضوں کو ایسپرین کی ایک گولی روزانہ پانچ سال تک استعمال کرنا ہو گی۔ محقیق ایسپرین کی مختلف مقدار لینے والے مریضوں کا معائنہ کریں گے اور ان کا ایسے مریضوں کے ساتھ موازنہ کیا جائے جو مختلف ادویات استعمال کرتے ہیں۔ کینسر ریسرچ یو کے سے وابستہ ڈاکٹر فیونا کہتی ہیں کہ یہ تجربہ بہت دلچسپ ہے کیونکہ کینسر دوبارہ ہونے کے بعد ا±س کا علاج کرنا مشکل ہے۔ اس لیے سستی اور موثر دوا مریضوں کے لیے بڑی تبدیلی ہو گی۔ کینسر پر ایسپرین کی تحقیق کے اہم ریسرچر پروفیسر روتھ لینگلے کا کہنا ہے کہ بہت دلچسپ ریسرچ ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ کینسر کی ابتدائی سٹیج پر ایسپرین کے استعمال سے مرض کی شدت کو موخر کیا جا سکتا ہے لیکن اس کا کوئی واضح ثبوت نہیں ہے، اس تجربے کا مقصد ان ہی سوالوں کے جواب تلاش کرنا ہے۔ یاد رہے کہ عارضہِ قلب میں مبتلا بہت سے مریضوں کو روزانہ کی بنیاد پر ایسپرین تجویز کی جاتی ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…