اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کی چمکتی دمکتی دنیا سے جڑے فنکار اکثر ایسی باتیں سامنے لے آتے ہیں جو مداحوں کو حیران کر دیتی ہیں اور کئی بار ان کے انکشافات سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل بھی ہو جاتے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق معروف اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے حال ہی میں اپنے شو کے دوران ایک دلچسپ انکشاف کیا کہ شادی سے پہلے ان کا اور کاجول کا تعلق ایک ہی مرد سے رہا تھا۔ یہ بات انہوں نے ہنسی مذاق اور دوستانہ گفتگو کے دوران بتائی۔شو میں جب دونوں اداکارائیں خوشگوار انداز میں باتیں کر رہی تھیں تو ماضی کا یہ واقعہ سامنے آیا جس نے سوشل میڈیا صارفین کی بھی توجہ کھینچ لی اور یہ گفتگو فوری طور پر ٹرینڈ بن گئی۔
گفتگو کے دوران ٹوئنکل کھنہ نے کہا کہ اچھی سہیلیاں کبھی ایک دوسرے کے سابق بوائے فرینڈ سے تعلق نہیں رکھتیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے لیے اپنی دوست زیادہ اہم ہیں، مرد تو کہیں بھی مل جاتا ہے۔اسی موقع پر ٹوئنکل نے اعتراف کیا کہ ’’ہمارا ایک ہی سابق دوست تھا، لیکن ہم اس بارے میں زیادہ نہیں بتا سکتیں۔‘‘ اس پر کاجول نے فوراً کہا، ’’برائے مہربانی خاموش رہیں!‘‘ مگر تب تک بات سب کو سمجھ آ چکی تھی اور ماحول میں حیرت کی کیفیت پیدا ہو گئی۔
بات چیت کے دوران ٹوئنکل نے ایک سوال اٹھایا کہ کیا شادی کی کوئی میعاد مقرر ہونی چاہیے تاکہ ضرورت پڑنے پر اسے دوبارہ بحال کیا جا سکے؟ اس پر کاجول نے غیر متوقع طور پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس خیال کی حامی ہیں کیونکہ اس بات کی کوئی ضمانت نہیں کہ انسان صحیح وقت پر صحیح شادی کر رہا ہو۔کاجول کا کہنا تھا کہ اگر شادی کی ایکسپائری ڈیٹ ہو تو تعلقات کو دوبارہ ٹھیک کرنے کا موقع بھی مل سکتا ہے، اور کسی کو بھی طویل عرصے تک غلط رشتے میں نہیں رہنا چاہیے۔ وہ گفتگو کے دوران ٹوئنکل کو بھی اپنے مؤقف پر قائل کرنے کی کوشش کرتی نظر آئیں۔















































