اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے قومی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سنچریاں بنانے کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں شاندار سنچری بنا کر بابر اعظم نے سعید انور کے 20 سنچریوں کے قومی ریکارڈ کی برابری کی۔ یاد رہے کہ سعید انور نے یہ کارنامہ 244 اننگز کھیل کر سرانجام دیا تھا۔بابر اعظم نے صرف 136 اننگز میں اپنی 20ویں ون ڈے سنچری مکمل کی، جس کے بعد وہ کم ترین اننگز میں 20 سنچریاں بنانے والے دنیا کے تیسرے کھلاڑی بن گئے۔
اس فہرست میں پہلے نمبر پر جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ ہیں جنہوں نے 108 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا، جبکہ بھارتی بیٹر ویرات کوہلی نے 133 اننگز میں 20 سنچریاں اسکور کی تھیں۔قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ بابر اعظم نے یہ انٹرنیشنل سنچری دو سال، دو ماہ اور پندرہ دن کے طویل وقفے کے بعد بنائی ہے۔















































