بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان میں اڑھائی کروڑ بچے سکولوں سے باہر

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان بھر میں مجموعی طور پر اڑھائی کروڑ سے زائد بچے سکولوں سے باہر ہیں، جن میں سے2 کروڑ بچوں نے کبھی سکول کا راستہ تک نہیں دیکھا۔آؤٹ آف سکولز بچوں کے اعدادوشمار پر مبنی پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن (پی آئی ای) کی حالیہ رپورٹ سامنے آگئی ۔رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ سکول نہ جانے والوں میں ایک ہزار84 ٹرانس چینڈر بھی شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 96 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں جن میں 47 لاکھ لڑکے اور 48 لاکھ لڑکیاں شامل ہیں۔

سندھ کی صورتحال بھی تشویشناک ہے جہاں 78 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں، جن میں 37 لاکھ لڑکے اور 40 لاکھ لڑکیاں شامل ہیں، خیبرپختونخوا (کے پی) میں 49 لاکھ بچے سکولوں میں داخل نہیں ہو سکے،ان میں 20 لاکھ لڑکے اور 29 لاکھ لڑکیاں سکول سے باہر ہیں۔بلوچستان میں بھی 29 لاکھ بچے آؤٹ آف سکول ہیں، جن میں 14 لاکھ لڑکے اور 15 لاکھ لڑکیاں شامل ہیں۔اس کے علاوہ وفاقی دارالحکومت میں6 سے 16 سال تک کے 89 ہزار بچے سکولز سے باہر ہیں، پی آئی ای کی رپورٹ کے مطابق ان میں 47 ہزار 849 لڑکے اور 41 ہزار 275 لڑکیاں شامل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ آؤٹ آف سکولز بچوں کی تعداد میں ہر سال 20 ہزار کا اضافہ ہو رہا ہے، اس صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ ان بچوں کو تعلیم کے حق سے آراستہ کیا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…